• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مخالفین کو انتخابات میں سبق سکھائیں گے ،آصف زرداری

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ مشرف کا پاکستان آنے کا ارداہ نہیں ہے۔ہمیں سیکورٹی نہ دینے والے کمانڈو کو آج خطرہ محسوس ہورہا ہے۔ پرویز مشرف ملک میں آتا بھی نہیں اور کہتا ہے سیاست بھی کروں گا ، کبھی کہتا ہے ایم کیو ایم کی سربراہی کروں گا تو کبھی کوئی اور پلیٹ فارم ڈھونڈ رہا ہوتا ہے۔مشرف کے پاس اربوں روپے کہاں سے آئے کوئی جواب نہیں ہے۔ مخالفین کو انتخابات میں سبق سکھائیں گے کہ پی پی پی زندہ ہے اور زندہ رہے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو بلاول ہائوس میں شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی یوم ولادت پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔آصف علی زرداری ،بختاور بھٹوزرداری اورآصفہ بھٹو زرداری نے محترمہ شہید بے نظیر بھٹو کی 65 ویں سالگرہ کا کیک بھی کاٹا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ شہید محترمہ بے نظیربھٹو کی شہادت پر امریکی اسٹاک ایکسچینج بھی مندی کا شکار ہوئی ‘آصف علی زرداری نے کہا کہ پرویزمشرف مانتا ہے کہ وہ پیسوں سے لت پت ہے۔ پرویزمشرف کہتا ہے اربوں روپے کنگ عبداللہ نے دیئے جسکا کوئی ثبوت نہیں ہے۔جب بھی کوئی ڈکٹیٹر آیا اس نے یہی کوشش کی کہ جمہوریت کو نقصان ہو۔میں سمجھتا ہوں شہید صرف پردہ بدلتے ہیں وہ ہمیشہ ہم میں رہتے ہیں۔ آج بی بی ہمیں دیکھ رہی ہیں وہ ہم سب ورکرز میں موجودہ ہیں۔
تازہ ترین