• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زمینی حقائق کے مطابق ٹکٹوں کے فیصلے کئے،حمزہ شہباز

لاہور (پ ر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ ترقی و خوشحالی اور دھرنوں و احتجاج کی سیاست میں فیصلے کا دن آ رہا ہے اور اب عمران عوام کو گمراہ نہیں کر سکتے اور 25جولائی کو جیت مسلم لیگ (ن) کی ہی ہوگی۔ مسلم لیگ (ن) کے پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون میں مختلف اضلاع کے انتخابی امیدواروں کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ ہر ضلع میں مسلم لیگ (ن) نے زمینی حقائق کے مطابق ٹکٹوں کے بہترین فیصلے کرنے کی کوشش کی ہے، مسلم لیگ (ن) کلین سویپ کرے گی۔ حمزہ شہباز نے پاکپتن، شیخوپورہ، لیہ، رحیم یار خان، لودھراں، ڈیرہ غازی خان، راجن پور، مظفر گڑھ، اوکاڑہ، وہاڑی اور راولپنڈی کے قومی و صوبائی اسمبلی کے امیدواروں سے فرداً فرداً ملاقاتیں کیں اور ضلعی اور مقامی سطح پر پائے جانے والے اختلاف اور دوریاں ختم کرانے میں اپنا کردار ادا کیا۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ یہ وقت متحد ہو کر مقابلہ کرنے اور انتخابی معرکہ سر کرنے کا ہے تاکہ ملک کو دوبارہ ترقی اور خوشحالی کی راہ پر ڈالا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اپنے 5سالہ دور حکومت کی کارکردگی عوام کے سامنے رکھے گی اور عوام بخوبی جانتے ہیں کہ اس حکومت نے بلاتفریق ترقیاتی کام کئے ہیں جبکہ پی ٹی آئی پشاور کو اکھاڑنے اور وہاں دھول اڑانے کے علاوہ کچھ نہیں کر سکی۔
تازہ ترین