• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران اور اسپین کے مابین فٹ بال میچ کے دوران چڑیا کی گراؤنڈ میں آمد

ماسکو( جنگ نیوز) فٹ بال ورلڈ کپمیں اسپین اور ایران کے مابین کھیلے جانے والے میچ کے دوران اچانک ایک زخمی چڑیا گراؤنڈ میں آگئی۔چڑیا نے اپنے طور پر اڑنے کی کافی کوشش کی لیکن اس کے زخم اس کی اڑنے میں رکاوٹ بن گئے۔چڑیا کو مشکل میں دیکھ کر گراؤنڈ میں موجود ہسپانوی کھلاڑی اسکو چڑیا کے پاس چلے آئے اور اسے ہاتھوں میں اْٹھا کر بحفاظت گراؤنڈ سے باہر چھوڑ آئے۔اسکو کی ہمدردی کی مثال نے سوشل میڈیا پر کافی دھوم مچائی اور کئی سو افراد نے ان کے اس عمل کو سراہا ہے۔

تازہ ترین