کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)پسنی سے منشیات فروش گرفتار ،چرس اور اسلحہ قبضے میں لے لیا گیا لیویز کے مطابق پسنی لیویز نے پسنی کے علاقے کپر میں گشت کے دوران موٹرسائیکل سوار کو روکنے کا اشارہ کیا جس نے فرار ہونے کی کوشش کی لیویز نے اسےگرفتار کر کے اس کے قبضے سے چرس اور ایک ٹی ٹی برآمد کر لی۔