• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپ میں بند ہوجانے والی چند یونیورسٹیوں کا تذکرہ

یورپ میں بند ہوجانے والی چند یونیورسٹیوں کا تذکرہ

ڈاکٹر شیر شاہ سید

ویسینزا یونیورسٹی کا قیام اٹلی کے شہر ویسینزا میں 1204ء میں عمل میں آیا، مگر 1209ء میں یہ یونیورسٹی بند کردی گئی۔

پیلینسیا یونیورسٹی : اسپین کے بادشاہ الفانسو آٹھ نے یش ہوٹ ٹیلو ٹیلیز ڈی مینسز میں 1208ء میں قائم کی، یہ اسپین کی سب سے پہلی یونیورسٹی تھی۔ یہاں پڑھانے کے لیے فرانس اور اٹلی سے مشہور عالموں کو بلایا گیاتھا۔ 1214ء میں الفانسو آٹھ مرگیا اور نئے حکمرانوں نے پیلینسیا یویورسٹی کی سرپرستی کرنا چھوڑ دی، جس کے نتیجے میں بہت سے اساتذہ اور طالب علم سلامنکا یونیورسٹی جانے لگے۔ گو کہ آرچ بشپ روڈ ریگوریکارڈس نے یونیورسٹی کو فعال رکھنے کی بہت کوشش کی، مگر 1263ء میں یونیورسٹی بند کردی گئی اور یونیورسٹی کی باقیات سلامنکا یونیورسٹی کو بھیج دی گئیں۔

نارتھیمپٹن یونیورسٹی 1261 : میں بادشاہ ہنری سوئم کے حکم سے نارتھیمپٹن یونیورسٹی کا آغاز کیا گیا۔ آکسفورڈ اور کیمبرج کے بعدیہ انگلستان کی تیسری یونیورسٹی اور یورپ کی 22 ویں یونیورسٹی تھی۔ 1265ء میں مذہبی رہنمائوں نے بادشاہ کو اس بات پر قائل کردیا کہ یہ یونیورسٹی آکسفورڈ یونیورسٹی کے مقابلے پر آجائے گی، چناں چہ بادشاہ ہنری سوئم کے حکم سے ایک شاہی فرمان کے ذریعے اس یونیورسٹی کو بند کردیا گیا۔

مورسیا یونیورسٹی: 1272ء میں اسپیشن کے بادشاہ الفانسودھم نے یونیورسٹی کی بنیاد رکھی، لیکن چند سال بعد ہی یونیورسٹی کو بند کردیا گیا۔ کئی سو سال کے بعد 1915ء میں اسی نام سے مورسبا شہر میں ایک نئی یونیورسٹی بنائی گئی۔

لیڈیا یونیورسٹی : اسپین کے شہر لیڈیا میں اس یونیورسٹی کا قیام 1300ء میں عمل میں آیا، مگر نامعلوم وجوہات کی بناء پر 1717ء میں یہ یونیورسٹی بند کردی گئی۔

لاسیپینزا یونیورسٹی : اس کا قیام 1303ء میں عمل میں آیا مگر بعد یونیورسٹی بند کردی گئی۔

اینگرس یونیورسٹی : اس یونیورسٹی کا قیام فرانس میں 1356ء میں عمل میں آیا، لیکن 1793ء میں یہ یونیورسٹی بند کردی گئی۔ 1971ء میں یہ یونیورسٹی دوبارہ قائم کی گئی ہے۔

حذریو یونیورسٹی : اس یونیورسٹی کا قیام کروشیا میں 1396ء میں ہوا ، لیکن بعد میں یونیورسٹی بند کردی گئی، اس کا دوبارہ قیام 2000ء میں عمل میں آیا ہے۔

تازہ ترین