• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
میک اپ کیا ہے’’ اِن ‘‘،کیا ہوا’’آؤٹ‘‘

اریبہ افتخار

نکھرنا، سجنا، سنورنا اوردوسروں سے ممتاز نظرآنا، ہر عورت کا سپنا ہوتا ہے، اپنے اس خواب کی تعبیر پانے کے لیے وہ سوجتن کرنے کوتیار رہتی ہے۔عموماًخواتین جدید و دیدہ زیب ملبوسات کے ساتھ بالوں کی حفاظت اور صحت مند جلد کے لئے بھی آئے دن نت نئے ٹوٹکے آزماتی رہتی ہیں، تاہم اس بات سے تو سب ہی آگاہ ہیں کہ میک اپ کرنا بچوں کا کھیل نہیں ،لہٰذا اس فن میں طاق ہونے یا تھوڑی بہت سوجھ بوجھ حاصل کرنے کے لیے بھی خواتین ہمہ وقت تیاررہتی ہیں۔

میک اپ کے لیے آپ کو بتاتے چلیں کہ مہارت کے ساتھ فیشن کے مطابق نت نئے انداز کو سمجھنا بھی ضروری ہوتاہے ،ٹرینڈز بہت تیزی سے بدلتے ہیں لہٰذا آپ کو اس بات کا اندازہ ہونا چاہئے کہ خاص کر میک اَپ کی دنیا میں کیا ’’اِن ‘‘ہے اور کیا ’’آئوٹ‘‘ ۔اس حوالے سے درج ذیل ٹپس پر عمل کرکے آپ یہ معلوم کرنے میں کام یاب ہو جائیں گی کہ فی زمانہ میک اَپ کے کیا اندازہیں۔

ان

گولڈن ہائی لائیٹر:

موجودہ فیشن میں ’’گولڈن یا سنہری ہائی لائیٹرز‘‘ کی بہت دھوم ہے ۔ ہائی لائیٹرز چہرے کے خدوخال کو نمایاں کرتے ہیں۔بازار میں مختلف رنگوں کے ہائی لائیٹرز دستیاب ہیں لیکن 2018کےلیے گولڈن ہائی لائیٹرز’’اِن‘‘ ہیں۔ اپنی جلد کی رنگت کے مطابق چہرے کو جگمگاہٹ دینے کے لیے’’ گولڈن ہائی لائیٹرز‘‘ کا استعمال کریں۔

جاذب اور ہموار بلینڈنگ:۔

ناک کو ستواں’ ٹچ‘اوررخساروں کی ہڈیوں کو ابھارنے کے لئے نہایت ہلکا اور اسکن رنگ کا کنٹرولنگ پائوڈر ہموار بلینڈنگ کے ساتھ’’اِن‘‘ ہے۔

تیز اورگہرے آئی شیڈز:۔

تیز اور گہرے آئی شیڈز ان دنوں فیشن کا حصہ ہیں، جن میں چمک کے ساتھ نیلے،اُودے اور سبز رنگ نمایاں ہیں۔

ہلکا موسچرائزر استعمال کریں:۔

میک اَپ بیس بنانے کے لئے چہرے کی جلد پر ہلکا موسچرائزر استعمال کیا جارہا ہے ۔

سادہ ماسک:۔

فیشل کے بعد سادہ ماسک استعمال کیے جارہے ہیں، جن کا رزلٹ فوری طورپر سامنے آتاہے۔

ہلکی آئی بروز:۔

سادہ اور پروقارشخصیت کے لیے ہلکا میک اَپ ’’اِن‘‘ ہے، جس میں خاص طورپر آئی بروز کو قدرتی ’’ٹچ‘‘ دیاجاتا ہے۔

ہلکے رنگ کے لپ لائنر:۔

لپ اسٹک سے ہم رنگ اور سافٹ کلر کے لپ لائنرز بے حد مقبول ہے۔

آؤٹ

گزشتہ کچھ عرصے سے میک اَپ کے لیے فاختائی اور شربتی رنگوں کے ہائی لائٹرز کو پسند کیا جاتا تھا،لیکن اب یہ رنگ فیشن سے آؤٹ ہوچکے ہیں۔

تیز اور ڈارک برائون کنٹرولنگ پائوڈر’’آئوٹ‘‘ ہو چکےہیں۔ آپ کو اب بالکل بھی ضرورت نہیں ہے کہ ناک یا رخساروں کی ہڈیوں کے بہت تیز اور نوک دار خطوط بنانے کی۔

پیسٹل کلرز:۔

آج کل آئی میک اَپ کے لیے پیسٹل رنگوں کا انتخاب ترک کر دیاگیا ہے

چکنے پرائمر آئوٹ:۔

بیوٹی آئل یا پرائمر کا استعمال اِن دنوں آئوٹ ہے۔ گزشتہ چند برسوں سے پرائمر کو میک اَپ فائونڈیشن، لپ اسٹکس اورآئی شیڈز میںملاکر استعمال کیا جا تا تھا۔

فینسی ماسک:۔

فینسی ماسک ’’آئوٹ‘‘ ہو چکے ہیں ،خاص کر گلیٹر اور ببل ماسک فیشن میں نہیں۔

تیز سیاہ آئی بروز:۔

تیز ، نوک دار اورڈرامیٹک آئی بروز فیشن سے ’’آئوٹ‘‘ ہوچکی ہیں۔

شارپ لپ لائنرز:۔

میک اَپ چہرے کے خدوخال نمایاں کرنے کے لیے کیاجاتاہے، مزید نئے خدوخال دریافت کرنے کے لیے نہیں، اسی لئے لپ اسٹک لگانے کے لیے ہونٹوں کے باہرلپ لائنر لگانے کا فیشن ’آئوٹ‘ ہو گیا ہے۔

تازہ ترین