• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میشا شفیع کے خلاف 100 کروڑ ہرجانے کا دعویٰ دائر

 میشا شفیع کے خلاف 100کروڑ ہرجانے کا دعویٰ دائر

گلوکار و اداکار علی ظفر نے میشا شفیع کے خلاف 100کروڑ ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا ۔

میشاشفیع اور علی ظفر مبینہ ہراسگی معاملے نےطوالت پکڑلی ہے ،علی ظفر کے وکلا نے سول کورٹ میں میشا شفیع کے خلاف ہر جانے کا دعویٰ دائر کردیا ۔

علی ظفر نے دعوے میں موقف اختیار کیا ہے کہ میشا شفیع نے جنسی ہراساسگی کے جھوٹےالزامات لگا کرمیری شہرت اور ساکھ کو نقصان پہنچایا۔میری اور میرے خاندان کی عزت کو اچھالا اس لئے 100کروڑ ہرجانہ ادا کریں ۔

دعوے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ علی ظفر ٹیکس دہندہ ہے اور دنیا بھر میں پاکستان کی پہچان ہے،میشاشفیع کے الزامات جھوٹے اور بے بنیاد ہیں۔

تازہ ترین