خیرپور(بیورورپورٹ) خیرپو اور فیض گنج میں تین بہن بھائیوں سمیت 4بچے ڈوب گئے دو بچوں کو بچا لیا گیا فیض گنج میں بلوچستان کے خانہ بدوش خاندان کے تین بچے تالاب میں گر کر ڈوبے پہلا واقعہ خیرپو رمیں گاڑھی پل اور خاکی شاہ پل کے درمیان میرواہ کینال پر ہوا جہاں تین بچے نہر میں گر کر ڈوب گئے بچوں کے نہر میں گرنے کے دوران نہر پر کھڑے ہوئے نوجوانون نے نہر میں کود کر دو بچوں کو بچا لیا جبکہ ایک بچہ سرفراز اجن ڈوب گیا جس کی لاش کی تلاش جاری ہے جبکہ دوسرا واقعہ تحصیل فیض گنج کے گوٹھ کھیؤ جھپو میں ہواجہاں بلوچستان کے خانہ بدوش خاندان کے تین بہن بھائی میراں بخش،نبی بخش اور ان کی بہن مسماۃ بختو تالاب میں ڈوب گئے بتایا گیا ہے کہ میراں بخش اور نبی بخش تالاب میں نہانے کے لیے گئے تو ڈوب گئے ان کی بہن مسماۃ بختو بگٹی بھائیوں کو تالاب میں ڈوبتے دیکھ کر تالاب میں اتری تو وہ بھی ڈوب گئیں بعد ازاں دیہاتیوں نے ان کی لاشیں تالاب سے نکالیں متاثرہ خاندان خانہ بدوش بتایا جا تا ہے جو بلوچستان کے حب کے علاقے سے فیض گنج آیا تھا جہاں ان کے ساتھ تین بچوں کے ڈوب جانے کا واقعہ پیش آیابچوں کی لاشیں گھر پہنچنے پر ان کے گھر میں کہرام مچ گیا بعد ازاں سوگوار خانہ بدوش خاندان کے افراد روتےاور بین کرتے ہوئے بچوں کی لاشیں اٹھا کر بلوچستان کے علاقے حب روانہ ہو گئے۔