• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
علی ظفر کادعویٰ، عدالت نے میشا شفیع سے جواب طلب کرلیا

گلوکار علی ظفر کی جانب سے دائر ہتک عزت کے دعوے پر عدالت نے میشا شفیع کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیاہے۔

گلوکارہ میشاشفیع کیخلاف ہتک عزت دعویٰ کی سماعت کے دوران عدالت نے میشا شفیع کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

میشاشفیع کیخلاف ہتک عزت کے دعوے کی سماعت لاہور کے سیشن کورٹ میں ہوئی ، درخواست گزارعلی ظفر نے اپنی درخواست میںموقف اختیار کیا ہے کہ میشاشفیع نے ہراساں کرنے کیلئے جھوٹے اور بے بنیادالزامات عائد کئے ہیں ،ان الزامات کی وجہ سے میری شہرت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے اور میری ساکھ بری طرح متاثرہوئی ہے۔

علی ظفر نے درخواست میں استدعا کی ہے کہ عدالت میشاشفیع کو 100 کروڑروپے ہرجانہ اداکرنےکاحکم دے۔عدالت نے گلوکارہ میشاشفیع کو علی ظفر کےخلاف بیان بازی سے روکتے ہوئے نوٹس پر جواب طلب کرلیاہے۔

تازہ ترین