اسلام آباد،کوئٹہ(مانیٹر نگ سیل،آئی این پی ) الیکشن کمیشن میں جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی میں سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے اثاثوں کی کل مالیت 6کروڑ25 لاکھ 6ہزار 29روپے ظاہر کی گئی، چوہدری نثارنے کسی بینک یامالیاتی ادارے سے کوئی قرض نہیں لیا، ان کی اہلیہ یا گھر کا کوئی فرد نادہندہ نہیں، چوہدری نثار کا پاکستان سے باہرکوئی بزنس نہیں ، سابق وفاقی وزیر داخلہ کے بینک میں 1کروڑ 95لاکھ روپے ظاہر کئے گئے ہیں جبکہ چوہدری نثار علی خان کے پاس 2 لاکھ 35 ہزار روپے کا فرنیچر بھی ہے ،2015میں مختلف ذرائع سے چوہدری نثار کے پاس 63لاکھ 82ہزار 981روپے آمدن ہوئی جبکہ 9لاکھ81ہزار746روپے ٹیکس دیا گیا ،2016میں مختلف ذرائع سے 72لاکھ 26ہزار آمدن ہوئی جبکہ 12لاکھ 18ہزار ٹیکس دیا گیا، 2017میں 1کروڑ61لاکھ81691آمدن ہوئی جبکہ 15لاکھ89 ہزار ٹیکس دیا گیا۔سابق وزیرمملکت برائے داخلہ اور مسلم لیگ (ن)کے رہنما طلال چوہدری کے نام پر نام کوئی ذاتی گاڑی ہے اور ناہی ان کا گھر ہے جبکہ وہ بینک کے 50 لاکھ روپے کے مقروض ہیں ، سابق وزیر مملکت صرف 50 لاکھ روپے اثاثوں کے مالک ہیں ان کے نام 29 کنال زرعی زمین اراضی اور ان کی انشورنس کی مالیت ساڑھے 7 لاکھ ہے اور ان کے پاس نقد رقم 33 لاکھ 67 ہزار روپے ہے ، سابق وزیر مملکت 4 کنال پر مشتمل جس گھر میں رہائش پذیر ہیں وہ بھی ان کی اہلیہ کے نام ہے، ان کی اہلیہ کے نام اہلیہ 200تولے سونا ہے اور وہ بوتیک کی مالکہ ہیں۔ سردار یعقوب ناصر 9 کروڑ 66لاکھ روپے،مولانا عبدالوسع 2کروڑ 28لاکھ روپے ،نواب ثنا اللہ زہری 27 کروڑ 75لاکھ روپے،نواب ایاز جوگیزئی 2 کروڑ 42لاکھ روپے،مولانا امیر زمان ایک کروڑ11لاکھ روپے،شیخ جعفرمندوخیل 9 کروڑ 91لاکھ روپے کے اثاثوں کے مالک ہیں، مسلم لیگ (ن) کے نامزد امیدوار چو ہدری اشرف سابق چئیر مین سٹینڈنگ کمیٹی قانون و انصاف نے 3کروڑ 99لاکھ 42ہزار 453روپے مالیت کے اثاثے ہیں،پچھلے سال 14لاکھ 43ہزار 437روپے اثاثوں میں اضافہ ہوا ہے،بطور ایم این اے تنخواہ سے 2لاکھ 30ہزار 529رو پے ٹیکس کی ادائیگی کی تھی،266کنال 8مر لہ زرعی رقبہ ہے جس کا زرعی ٹیکس 8350رو پے ادا کیا،مسلم لیگ (ن) کو پارٹی فنڈ میں 5لاکھ روپے دئے ،تحریک انصاف کے نامزد امیدوار ملک محمد یار ڈھکو سابق چئیر مین ضلع کونسل ساہیوال نے 13کروڑ 34لاکھ روپے کے اثاثے ڈکلئیر کئے ہیں ، 310 کنال اور 4مر لہ اراضی کے مالک ہیں اور 3600روپے ٹیکس دیا،پولٹری فارم اور ڈیری فارم بھی ہے ،تحریک انصاف کے پارٹی فنڈ میں 1لاکھ روپے کی ادائیگی کی ،آزر بائیجان کا بیرون ملک 7یوم کے دورہ میں 3لاکھ روپے خرچ کئے ،پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار سابق وفاقی وزیر مہر غلام فرید کاٹھیا نے 9کروڑ 44لاکھ 2ہزار 22رو پے کے اثاثے ڈکلئیر کئے ہیں اور پچھلے سال 9لاکھ روپے کا اضافہ ہوا،30ہزار روپے پارٹی فنڈ میں د یئے ،آزاد امیدوار عمر اسحاق سابق تحصیل نا ظم ساہیوال نے 7کروڑ 41لاکھ 50ہزار روپے کے اثاثے ڈکلئیر کئے ہیں اور پچھلے سال ان اثاثوں میں 1کروڑ 6لاکھ 50ہزار روپے کا اضافہ ہوا ،تعلیم میٹرک ہے،4 لاکھ 750روپے ٹیکس دیا ،ایک مقدمہ میں ایڈیشنل سیشن جج ساہیوال کی عدالت سے ضمانت پر ہیں ،تھائی لینڈ ،ہانگ کانگ اور متحدہ عرب امارات کے 2016اور 2017میں دورے کئے ،40یوم اور 8یوم قیام کیا ،5لاکھ اور 2لاکھ روپے خرچ کئے گئے ،بز نس ٹائون پلانر کا ہے اور 3کمپنیوں کے ڈائریکٹر ہیں ،آزاد امید وار ملک رمضان سابق ایم پی اے مسلم لیگ (ن) نے3 کروڑ 26لاکھ 5ہزار 360روپے کے اثاثے ڈکلئیر کئے ہیں ،پچھلے سال ان اثاثوں میں 93لاکھ 49ہزار کا ضافہ ہوا،24کنال زرعی اراضی ظاہر کی اور کوئی ٹیکس نہیں دیا،مسلم لیگ (ن) کو 50ہزار روپے پارٹی فنڈ میں د یئے ، سعودی عرب کے 2 دورے عمرہ کیلئے کئے۔