• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زینب کے قاتل کو سر عام پھانسی، سیکرٹری پنجاب سے جواب طلب

زینب کے قاتل کو سر عام پھانسی، سیکرٹری پنجاب سے جواب طلب

قصور کی زینب کےقاتل کو سر عام پھانسی کی در خواست پر عدالت نےہوم سیکرٹری پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کیا ہے۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس انوارالحق نے زینب کے والد محمد امین کی درخواست پرسماعت کی،درخواست گزار کے وکیل اشتیاق چوہدری نے موقف اختیار کیا کہ مجرم عمران کی تمام اپیلیں مسترد ہوچکی ہیں اورانسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مجرم کو سرعام پھانسی دی جا سکتی ہے۔ انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ مجرم عمران کو سرعام پھانسی کی سزا دینے کا حکم دیا جائے۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس انوارالحق نے اسسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل پنجاب سے استفسار کیا کہ بتایا جائے کہ مجرم عمران کے ڈیتھ وارنٹ جاری ہوئے ہیں یا نہیں؟ عدالت نے اس بارے میں تفصیلات پیش کرنے کا حکم دیا اور درخواست پر مزید سماعت 28 جون تک ملتوی کردی۔

تازہ ترین