• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
این آراو کیس ، زرداری نے سپریم کورٹ میں جواب جمع کرادیا

این آراو کیس میں آصف زرداری نے سپریم کورٹ میں جواب جمع کرادیا۔

سپریم کورٹ میں این آر او (قومی مفاہمتی آرڈیننس) سے متعلق درخواست دائر کی گئی تھی جس پر عدالت نے 24 اپریل کو سابق صدور آصف زرداری اور پرویز مشرف کو نوٹس جاری کیے تھے۔

آصف زرداری کیخلاف فیروزشاہ گیلانی نےدرخواست دائر کی تھی جس میں انہوںنے مؤقف اختیار کیا تھا کہ این آر او کی وجہ سے ملک کا اربوں کا نقصان ہوا لہٰذا قانون بنانے والوں سے نقصان کی رقم وصول کی جائے۔

سابق صدر آصف زرداری نے این آر او کیس میں جمع کرائے گئے جواب میں کہا ہےکہ قانون بنانے میں ان کا کوئی کردار نہیں جب کہ درخواست انہیں بدنام کرنے کی سازش ہے،مجھ پر مخالفین نے سیاسی مقدمات بنائے ۔

انہوں نے کہا کہ2007 میں این آراو قانون کےتحت مقدمات واپس لینےکی اجازت دی گئی،عدالت نے این آر او کالعدم قرار دیا تو بند کیسز دوبارہ کھل گئے۔

آصف زرداری نےجواب میں کہا کہ فوج داری مقدمات میں عدالتوں سےرہائی ملی،خزانہ لوٹنے،نقصان پہنچانےکاکوئی الزام ثابت نہ ہوسکا۔

تازہ ترین