• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہد خاقان،خواجہ آصف ،فاروق ستارو دیگر کو الیکشن لڑنے کی اجازت

شاہد خاقان،خواجہ آصف ،فاروق ستارو دیگر کو الیکشن لڑنے کی اجازت

الیکشن ٹربیونلز نے مسلم لیگ کے شاہد خاقان عباسی ،خواجہ آصف ،پی ٹی آئی کی فردوس عاشق ،عائشہ گلالئی اور ایم کیو ایم کے فاروق ستار سمیت دیگر کئی امیدواروں کو الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی ۔

لاہور ہائیکورٹ کے ایپلٹ ٹریبونلز نے خواجہ آصف ،فردوس عاشق اعوان ،شیخ روحیل اصغر ،مولانا غیاث الدین اور فیصل سجاد کو بھی الیکشن لڑنے کا اہل قرار دیتے ہوئے تمام اعتراضات مسترد کردیے ۔

لاہورہائیکورٹ کے جسٹس شہبازرضوی نے کاغذات نامزدگی کے خلاف الگ الگ اپیلوں کی سماعت کی ۔

فردوس عاشق اعوان کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا کہ انہوں نے کاغذات نامزدگی میں شادی اور بچوں کا خانہ پر نہیں کیا اور جائیداد کی تفصیلات ظاہر نہیں کیں،اپیلٹ ٹریبونل نےدونوں کےخلاف اپیلیں مسترد کر دیں۔

الیکشن ٹربیونل نے رشید اکبر نوانی ،سعید اکبر نوانی اور اقلیتی امیدوار طارق مسیح گل کو الیکشن میں حصہ لینے کےلئے نااہل قرار دیا اور پی ٹی آئی کے امیدوار اعجاز چوہدری کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کیخلاف اپیل پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے ۔

اپیلٹ ٹریبونل نے شیخ روحیل اصغر کوبھی این اے 128سے انتخابات میں حصہ لینے کا اہل قرار دے دیا،پی پی 183 سے تحریکِ انصاف کے امیدوار فیصل سجاد ، پی پی 47 سے ن لیگی امیدوار مولانا غیاث الدین،اورپی پی 125 کے امیدوار میاں محمد اعظم چیلا کوبھی الیکشن لڑنےکااہل قراردےدیاگیا۔

ٹریبونل نے پی پی 120ٹوبہ ٹیک سنگھ سے محمد رمضان نامی امیدوار کو بھی انتخابات لڑنے کے لئے نااہل قرار دےدیا۔

تازہ ترین