رسول کریم ﷺ کی پیاری و پسندیدہ غذائوں میں تربوز کا شمار بھی ہوتا ہے ۔ آپ ﷺ نے تربوز تناول فرمایا ۔ حضرت عبد اللہ بن عباسؓ سے روایت ہے ،وہ فرماتے ہیں :’’تربوز ایک کھانا بھی ہے اور مشروب بھی،اسے ریحان (خوشبودار پودا ، تلسی)کے ساتھ استعمال کرو تو یہ مثانہ دھو کر صاف کردیتا ہے،پیٹ کی صفائی کرتا ہے، چہرے کو نکھارتا ہے۔حضرت سہل بن سعد الساعدیؓ سے روایت ہے، وہ فرماتے ہیں :’’نبی کریم ﷺ تازہ پکی ہوئی کھجوروں کے ساتھ تربوز کھایا کرتے تھے ‘ ‘ ۔ہم اس کھجور کی گرمی کو تربوز کی ٹھنڈک کے ذریعے اور تربوز کی ٹھنڈک کو کھجور کی گرمی کے ذریعے ختم کرتے ہیں۔ایک حدیث میں آتا ہے کہ حضور اکرمﷺ نے فرمایا :’’کھانے سے پہلے تربوز کا استعمال پیٹ کو دھو کر صاف کر دیتا ہے او ر اس کی بیماریوں کو بھی دور کر دیتا ہے‘‘۔(ابن عساکر)