حضرت عبداللہ بن مسعود ؓ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا:بلاشبہ ،سچ نیکی کی طرف رہنمائی کرتا ہے اور نیکی جنت کا راستہ دکھاتی ہے، آدمی سچ بولتے بولتے ’’صدیق‘‘لکھا جاتا ہے،جب کہ جھوٹ برائی کی طرف رہنمائی کرتا ہے ، برائی آگ کاراستہ دکھاتی ہے اور آدمی جھوٹ بولتے بولتے کذاب(بہت جھوٹ بولنے والا)لکھا جاتا ہے۔(صحیح بخاری)