پاکستان پیپلزپارٹی کےرہنما اور سابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کاکہناہےکہ سکھر گھوم کردیکھیں آپ کو بڑے بڑے پروجیکٹ نظرآئیں گےجبکہ اقتدار میں آکر مزدور کی کم از کم اجرت20 ہزار روپے کرنے کا بھی وعدہ کیاہے۔
سکھر میں جلسے سےخطاب کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نےاپنےدورحکومت میں این ایف سی ایوارڈ دیالیکن 8 سال گزر گئے اور دوبارہ این ایف سی ایوارڈ نہیں دیاگیاہے۔
ان کا کہنا تھا کہ صوبوں کواختیارات نہیں دیئےجارہے،پیپلزپارٹی نےبینظیر انکم سپورٹ پروگرام شروع کیاجبکہ سکھر میں مزدوروں کا مفت علاج اور دوائیں دی جارہی ہیں۔
خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ صاف و شفاف الیکشن چاہتےہیں، صاف و شفاف الیکشن نہ ہوئےتو خطرناک ہوگاجبکہ ہم پاکستان عوام کی رائے سے حکومت چاہتےہیں، عوام ووٹ انھیں دیں جنہیں وہ دینا چاہتےہیں،عوام ووٹ انھیں دیں جو عوام کےمسائل سمجھتےہوں۔