• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
جنوبی افریقا میں پیشاب ’آب زر‘ میں تبدیل

بدترین خشک سالی سے متاثر جنوبی افریقا میں پانی بچانے کی سنجیدہ کوششوں کیلئے سائنسدان دنیا کا پہلا بے آب پیشاب دان بنانے جارہے ہیں۔

پیش کردہ تجاویز کے تحت مخصوص پیشاب دان کیپ ٹاؤن کے رہائشیوں کے پیشاب کو بہائے بغیر کھاد میں بدل سکیں گے۔ شہر میں خلاف معمول پانی کے بحران کے بعد یہ روشن خیال سامنے آیا ۔

شہر کے منصوبہ ساز ’ڈے زیرو‘ کیلئے تیار ہیں، ایک ایسا دن جب کیپ ٹاؤن پانی کے نلکوں کو ضرور بند رکھے گا، کیپ ٹاؤن میں تین سالوں میں بہت کم بارش ہوئی ہے جس کے باعث یہ افریقی شہر پانی کے بدترین بحران کا شکار ہے۔

جنوبی افریقا میں پیشاب ’آب زر‘ میں تبدیل

کیپ ٹاؤن یونی ورسٹی کی ایک ٹیم نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ ان کے تیار کردہ نئے پیشاب دانوں کے ذریعے حاصل ہونے والا ’آب زر‘ کیپ ٹاؤن میں بہت بڑی تعداد میں پانی کی بچت کرسکے گا۔

ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر ڈیلن رینڈل کا کہنا ہے کہ ہم فضلے اور پیشاب کے ساتھ اچھے خواص کے پانی کو ملاتے ہیں اور اسے فاضل پانی کے پلانٹ بھیج دیتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پیشاب میں صرف ایک فیصد فاضل پانی شامل ہوتا ہے لیکن اس میں 80 فیصد نائٹروجن، 70 فیصد پوٹاشیم اور 50 فیصد فاسفورس شامل ہوتا ہے، یہ تینوں ایسے قوت بخش اجزاء ہیں جو غیرنامیاتی کھاد کو تیار کیلئے ضروری ہوتے ہیں۔

تازہ ترین