• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ثناء اللہ عباسی نے ایڈیشنل آئی جی، کاونٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ کے عہدے کا چارج چھوڑ دیا

کراچی( افضل ندیم ڈوگر) ثناء اللہ عباسی نے کاونٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ سندھ کے ایڈیشنل آئی جی کے عہدے کا چارج چھوڑ دیا ہے اور وہ گلگت بلتستان روانہ گئے ہیں جہاں وہ جمعہ کو آئی جی گلگت بلتستان کے عہدے کا چارج لیں گے۔ پولیس سروس آف پاکستان کے افسر ثناء اللہ عباسی نے گریڈ 21میں ترقی ملتے 15مارچ 2016کو ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی سندھ کے عہدے کا چارج لیا تھا۔ اس وقت سی ٹی ڈی سندھ کرپشن اور شہریوں سے لوٹ مار کے حوالے سے بدنام ترین ادارہ تھا۔ سی ٹی ڈی پولیس شہریوں کیلئے خوف کی علامت تھی۔ ثناء اللہ عباسی نے لگ بھگ سوا 2سال تک کے عرصے میں خدمات انجام دیں۔ سندھ میں سابق آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی کے دور میں پانچ ہزار جعلی بھرتیوں، پولیس کے ہاتھوں نقیب محسود کے قتل کیس، انتظار قتل کیس، مقصود قتل کیس میں میرٹ پر تحقیقات اور تفتیش کی۔ جعلی پولیس مقابلوں میں شہریوں کی ہلاکت کے ان تین ہائی پروفائل کیسز میں ایس ایس پی کے عہدے کے افسران اور اپنے پیٹی بند بھائیوں کے خلاف منصفانہ رپورٹ پیش کرکے مقدمات کو مضبوط بنایا۔ جعلی پولیس مقابلے میں نقیب محسود اور دیگر کے قتل کے ناقابل تردید حقائق مقدمے کا حصہ بنائے اور راو انوار جیسے بااثر ترین ملزم اور دیگر پیٹی بند بھائیوں کو کیس پر حاوی نہیں ہونے دیا۔ ثناء اللہ عباسی کے سی ٹی ڈی میں تعیناتی کے دور کو کرپٹ اور سسٹم کے پولیس افسران اور اہلکار اوپر کی کمائی کے حوالے سے "برا دور" قرار دے رہے ہیں۔
تازہ ترین