• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ کے عوام تمام سہولیات زندگی سے محروم ہیں، اے این پی

کوئٹہ (آئی این پی)عوامی نیشنل پارٹی کوئٹہ کے زیر اہتمام انتخابی مہم کے سلسلے میں نامزد امیدوار برائے این اے 165و پی بی 27 نوابزادہ عمر فاروق کاسی نے کاسی روڈ ، خدائیداد چوک پر حمایت کرنے والوں ، این اے 264کے نامزد امیدوار ارباب غلام ایڈووکیٹ نے کتیر کلی صاحبداد سلیمان خیل میں قبائلی زعماء ، پی بی 25 کے نامزد امیدوار رشید خان ناصر ، باز محمد خلجی ، عبدالعزیز کاکڑ نے زرغون آباد میں حمایت کرنے والوں اور پی بی 29 کے نامزد امیدوار علاؤ الدین کاکڑ نے پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ووٹ کا حق عوام کو دلانے میں اے این پی کے اکابرین کی جدوجہد کے بدولت حاصل ہوا ورنہ یہاں چند افراد کو ووٹ کا حق حاصل تھا اس بنیاد پر ہم اولس سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس امانت کا صحیح استعمال کریں ۔ گزشتہ چند انتخابات میں کوئٹہ پر غیر مقامی افراد مسلط کئے گئے جس کی وجہ سے کوئٹہ اور اطراف ترقی کی بجائے مزید تنزلی کا شکار ہو گیا اور شہری تمام ترسہولیات زندگی سے محروم ہیں 25 جولائی کو عوام کے پاس اپنے آئندہ 5سالوں کو محفوظ ، خوشحال بنانے کا موقع ہے اس لئے شہری شہری سوچ سمجھ کر حقدار ، پاک دامن افرا دکا چناؤ کریں اگر اولس نے ہم پر اعتماد کیا تو صحت ، تعلیم ، پینے کے پانی ، نکاسی آباد اور امن کے قیام کے لئے بھرپور اقدامات کرینگے۔
تازہ ترین