• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دادو: دو گروپوں کے تنازع کا جرگہ ، فریقین پر 21 لاکھ روپے جرمانہ عائد

میہڑ (نامہ نگار) ضلعی ہیڈ کوارٹر دادو کے قریب جتوئی اور ملاح برادری کے دو گروپوں میں قتل اور جھگڑے کے چلنے والے تنازع کا پی پی کے رہنما عابد حسین گہلو کی رہائش گاہ پر حبیب اللہ جمالی کی سربراہی میں جرگہ ہوا ، جس میں دونوں فریقین کی طرف سے مشیر کے طور پر سید صالح شاہ اور غلام مصطفیٰ جتوئی نے شرکت کی ، جبکہ جرگے کے دوران بادل جتوئی اور مظہر ملاح نے اپنا موقف پیش کیا ، فیصلے میں موقف سننے کے بعد ملاح فریق پر نوجوان پرویز جتوئی کا قتل ، جتوئی فریق پر جھوٹے مقدمات درج کرنے اور ان کے گھروں کو آگ لگانے کا جرم ثابت ہونے پر 17 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ،جبکہ ملاح برادری کی بھینسیں چوری کرنے پر جتوئی فریق پر 4 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ، مجموعی طور پر دونوں فریقین پر 21 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ، فیصلے کے بعد فریقین نے آپس میں صلح کرلی۔
تازہ ترین