• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خرم شیر زمان کراچی میں ووٹرز کے ہتھے چڑھ گئے


عام انتخابات میں تحریک انصاف کے امیدوار خرم شیر زمان انتخابی مہم کے دوران ووٹرز کے ہتھے چڑھ گئے اور کھری کھری سننی پڑیں۔

خرم شیر زمان کراچی میں ووٹرز کے ہتھے چڑھ گئے

الیکشن 2018 کی آمد سے قبل سیاسی جماعتوں کے امیدوار انتخابی مہم کےسلسلےمیں اپنے اپنےحلقوں کا دورہ کررہے ہیں لیکن اس بار سیاسی رہنماؤں کو اپنے حلقے کے لوگوں کی طرف سے سخت سوالات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

کراچی میں صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس 110 سے تحریک انصاف کے امیدوار خرم شیر زمان ووٹ مانگنے کے لیے پمفلٹ لے کر اپنے حلقے میں پہنچے تو موبائل فون کی دکان پر موجود ووٹر نے ان سے شکوہ کیا اور سوالات کی بوچھاڑ کردی۔

ووٹر نے خرم شیر زمان سے کہا کہ پانچ سال آپ ٹھنڈی گاڑی، اسمبلی اور گھر میں بیٹھے رہے، آپ کو ووٹ دے کر ایوان میں بٹھانے کا مقصد یہ نہیں تھا، آپ نے 5 سالوں میں ہمارے لیے کیا کیا؟

ووٹر کے شکوؤں پر خرم شیر زمان جواب دینے کی کوشش کرتے رہے لیکن ووٹر کے شکوے شکایات کے بعد پی ٹی آئی امیدوار نے کہا کہ آپ کا دل چاہے تو ووٹ دیں، دل نہ چاہے تو نہ دیں اور پھر وہ وہاں سے چلے گئے۔

تازہ ترین