• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈ فٹ بال کپ آن ریکارڈ،’’اون گول‘‘ کی نصف سنچری مکمل

کراچی (عبدالحفیظ نوری) ورلڈ فٹ بال کپ کے گروپ مرحلے کے آخری میچ میں بلجیئم نے انگلینڈ کو عدنان یانوزئی کے واحد اور فیصلہ کن گول کے ذریعے صفر۔1سے ہرایا۔ عدنان یانوزئی کا بلجیئم کے لئے9 میچوں میں یہ پہلا گول تھا۔ ورلڈ کپ میں یہ پہلا میچ تھا جس میں انگلینڈ کوئی گول نہ کر سکا۔ ڈینی ویل بیک کو میچ میں متبادل کے طورپر اتارا گیا اس طرح انگلینڈ نے ٹورنامنٹ میں اپنے تمام20 آئوٹ فیلڈ کھلاڑی استعمال کرلئے۔٭ تیونس کے میریاہ کا پاناما کے خلاف میچ میں ’’اون گول‘‘ ورلڈ کپ ٹورنامنٹس کی تاریخ میں کئے جانے والا پچاسواں گول تھا۔ اس طرح ’’اون گول‘‘ کی نصف سنچری مکمل ہو گی۔ تیونس نے ان ٹورنامنٹس میں اب تک دو میچ جیتے ہیں۔ جمعرات کو پاناما کے خلاف2-1گول سے کامیابی حاصل کی۔ اس سے قبل1978ء میں میکسیکو کو3-1گول سے ہرایا تھا۔ دونوں میچ خسارے میں جانے کے بعد جیتے۔ پاناما کے واحد گول کا یہ مطلب ہوا کہ2018ء کے ورلڈ کپ میں ہر ٹیم گول کرنے میں کامیاب رہی۔
تازہ ترین