لوزنکی ، ماسکو (شکیل یامین کانگا/ نمائندہ خصوصی) فرانسیسی کھلاڑیوں نے پے درپے شاندار گول کرکے میسی اینڈ کمپنی ارجنٹائن کو 4-3کی شکست دیکر ناک آئوٹ مرحلے سے باہر کردیا۔میچ کے ہیرو 19سالہ کیلیان ایم باپے تھے جنہوں نے دو گول کئے۔ٹاپ کھلاڑی میسی کو فرانسیسی کھلاڑیوں نے مکمل پیک کرکے کھلایا اوراپنی شاندار حکمت عملی کے تحت اسے آگے بڑھنے کا موقع بھی فراہم نہیں کیا۔ ایک گول کی برتری حاصل کرنے کے باوجود ارجنٹائنی کھلاڑیوں کو فرانسیسیوں نے کمال کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہ صرف مقابلہ 2-2رکے برابر کیا اور پھر اس کے بعد مسلسل حملے کرکے اسکور 4-2کرکے ارجنٹائن کے کوارٹر فائنل میں پہنچنے کی امیدوں کو خاک میں ملا دیا۔ کھیل کے آخری انجری ٹائم میں ارجنٹائن کے اگویرو نے خوبصورت گول کرکے خسارہ 4-3 کیا۔اسٹیڈیم اور میڈیا سینٹر میں بیٹھے ہوئے بیشتر افراد کی خواہش تھی کہ ارجنٹائن میچ جیتے لیکن بدقسمتی اس ٹیم کے آڑے رہی۔ ارجنٹائن کی ناکامیپر ان کے حامی رونے لگ گئےروس کے شہر کازان میںکھیلا جانے والا پہلا پری کوارٹر فائنل انتہائی سنسنی خیز رہا۔ کھیل کے 13 ویں منٹ میں فرانس نے ارجنٹائن کے گول پر حملے کیا اور ڈی میں مارکوس جونے فرانس کے کیلیان کو تنگڑی دیکر گرایا جس پر ریفری نے بغیر ہچکچاہٹ کے فرانس کو پینلٹی کک ایوارڈ کی۔ یہاں سے ہی ارجنٹائن کی بدقسمتی کا آغاز ہوا ۔ پہلے ہاف کیے اختتام سے قبل ارجنٹائن کے ڈی میرا نے خوبصورت گول کرکے اسکور ایک ایک سے برابر کردیا۔ دوسرےہاف کے آغاز پر ارجنٹائن کی تیزی دیکھنے سے تعلق رکھتی تھی اور 57 ویں منٹ میں ارجنٹائن کے پاورڈ نے گول کرکے اپنی ٹیم کو 2-1 برتری دلا دی۔ اس موقع پر فرانسیسی کھلاڑیوں نے فائٹ بیک کیا اور میچ کے ہیرو کیلیان ایم باپے دو مسلسل گول کرکے اسکور 4-2کیا اور کھیل کے اختتامی لمحات میں ارجنٹائن کے اگویرو میچ کا خسارہ 4-3کیا۔ اس سے قبل فیورٹ دفاعی چیمپئن جرمنی بھی ایونٹ سے باہر ہوچکی ہے۔