کراچی (نیوز ڈیسک) ورلڈ فٹبال کپ کے پری کوارٹر فائنل میں یوروگوئے نے ایڈنسن کاوانی کے دو گول کے ذریعہ کرسچیانو رونالڈو کی ٹیم پرتگال کو 2-1 گول سے ہرادیا۔ جہاں کوارٹر فائنل میں اس کا مقابلہ آئندہ جمعہ کو فرانس سے ہوگا۔ جس نے پہلے پری کوارٹر فائنل میں لائنل میسی کی ٹیم ارجنٹائن کو 4-3 گول سے شکست دی۔ دوسرے کوارٹر فائنل میں میسی کی طرح رونالڈو بھی گول نہ کرسکے۔ پرتگال کا واحد گول 55 ویں منٹ میں پیپے نے کیا۔ کاوانی نے پہلا گول 7 ویں اور دوسرا 62 ویں منٹ میں اسکور کیا۔ رونالڈو اور میسی نے ورلڈ کپ کے ناک آئوٹ مراحل میں کبھی کوئی گول نہیں بنایا۔ دنیا کے یہ دونوں اسٹار فٹبالرز ایک ہی دن ٹورنامنٹ سے رخصت ہوگئے۔