چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پتھراؤ احتجاج نہیں ہوتا، جب کوئی پتھر مارتا ہے تو وہ احتجاجی نہیں شر پسند بن جاتا ہے، کل کیا بندوق چلانا احتجاج ہوگا۔
بلاول بھٹو زرداری نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ لیاری کے لوگوں پر فخر ہے جنھوں نے تشدد کی سیاست کا جواب نہیں دیا، سیاسی مخالفین کی ریلیوں میں تخریب کاروں کو بھیجنا قابل مذمت ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بلاول بھٹو زرداری کی انتخابی ریلی لیاری پہنچی تو علاقہ مکینوں نے ریلی کا راستہ روک لیا ،مظاہرین نے پی پی مخالف نعرے بازی کی، قافلے پر پتھرائو کیا اور ایک گاڑی کے شیشے توڑ دیے ۔