• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مزدوروں اور پسماندہ علاقوں کی ترقی میری زندگی کا مشن ہے، پرویز الٰہی

لاہور(نمائندہ جنگ) پاکستان مسلم لیگ کے سینئر مرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چوہدری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ ہمارے کاموں کا محور ہمیشہ عام و غریب آدمی، کسان اور ان کے بچوں کی بہتری اور تعلیم و صحت رہے ہیں، یہی وجہ ہے کہ میں نے پنجاب میں اپنی وزارتِ اعلیٰ کے دوران بھی مفت تعلیم، مفت ادویات، زیادہ سے زیادہ لوگوں کو روزگار کی فراہمی اور بے شمار ریکارڈ کام کیے جن میں 1122 جیسے ادارے بھی شامل ہیں۔ وہ این اے 65 تلہ گنگ میں ن لیگ کے سابق ایم این اے سردار ممتاز ٹمن، حافظ عمار یاسر اور دیگر رہنمائوں کے ہمراہ بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔ چودھری پرویزالٰہی نے مزید کہا کہ غریبوں، کسانوں، مزدوروں اور پسماندہ علاقوں کی ترقی میری زندگی کا مشن ہے، وزارتِ اعلیٰ کے دوران بھی میں اس مشن کیلئے کام کرتا رہا، عوام کو چاہئے کہ وہ 25 جولائی کو صحیح فیصلہ کر کے جھوٹے وعدے کر کے ملک و قوم کو لوٹنے والوں کو ہمیشہ کیلئے بھگا دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آپ کا علاقہ شہیدوں اور غازیوں کی سرزمین ہے، جس نے ایئر مارشل نور خان جیسے سپوت پیدا کیے جنہوں نے مادر وطن کیلئے بے مثال خدمات انجام دیں۔
تازہ ترین