کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایس ایس پی ساجد امیر سدوزئی نے کہا ہے کہ لانڈھی پولیس نےڈی آئی جی سبی (بلوچستان )کے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کر کے پستول و راکٹ لانچر برآمد کر لیاجبکہ کورنگی ڈویژن میںپولیس نے 8روز کے دوران جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارورائیوںمیںٹارگٹکلر،ڈکیت ،اور اسٹریٹکرمنلز سمیت165ملزمان کو گرفتا رکرکے اسلحہ برآمد کر لیا۔یہ انہوںنے پریس کانفرنس کے دوران کہی اس موقع پر ایس ایچ او لانڈھی سرور کمانڈو سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے ۔ایس ایس پی ساجد امیر سدوزئی نے مذید بتایا کہ ایس ایچ او لانڈھی محمدسرورکمانڈوہمراہ پولیس پارٹی کے ملزم محمدصلاح عرف حاجی کودوران گشت علاقہ ملزم بالا کو گرفتار کر لیا دوران تفتیش ملزم نے انکشاف کرتےہوئے بتایا کہ 2003جون میں بلوچستان سندھ بارڈر روڈ راہزنی وگاڑیاں چھیننے میں مصروف تھے کہ ایک سرکاری گاڑی آئی جس پر پولیس لائٹ لگی ہوئی تھی اس کو بھی ہم نے چھیننے کی نیت سے روکنے کی کوشش کی نہ رکنے پر ہم نے گاڑی پر فائرنگ شروع کردی، جس پر سامنے سے اس گاڑی میں سے پولیس نے بھی فائرنگ شروع کردی اس دوطرفہ فائرنگ سے ہمارا ساتھی صابرجیوانی مارا گیا اور بعد میں پتہ چلا کہ میرے اورساتھیوں کی فائرنگ سے ڈی آئی جی پی سبی بلوچستان عبدالعزیزبلو اپنے ایک گن مین اور ایک ڈرائیور کے ساتھ شہید ہوگئے ۔گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری اہم انکشافات کی توقع ہے ۔