سمارا( شکیل یامین، نمائندہ خصوصی) فیورٹ برازیل نے پیر کو نیمار کے کاری وار سےناک آ وٹ مر حلے میں اپنے اہم میچ میں میکسیکو کو2,0سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کر لی،میکسیکو کا ریکارڈ بتاتا ہے کہ وہ کبھی بھی ناک آؤٹ راؤنڈ کا میچ نہیں جیتی جس میں وہ پہلے برتری حاصل نہ کرے اور دوسری جانب برازیل کبھی وہ میچ نہیں ہاری جس میں نیمار گول کرے یہی منظر پری کوارٹر فائنل میں بھی دیکھنے میں آیا۔
ناکام ٹیم نے اپنی مضبوط حریف کے خلاف جارحانہ کھیل پیش کیا ان کے کھلاڑیوںنے ایک گول کے خسارے میں جانے کے باوجود دلرانہ کھیل پیش کر کے برازیل کی ٹیم کو دبائو میں رکھا تہام انتھک محنت اور خوبصورت کھیل سے بھی وہ برتری کا خاتمہ نہ کرسکی۔
برازیل کے دفاعی کھلاڑیوں نےمیکسیکو کے کھلاڑیوں کو اپنے حصار سے باہر نکلنے نہیں دیا، ان کے کھلاڑی گول پوسٹ تکگئے مگر گیند کو جال کی راہ دکھانے میں کامیاب نہ ہوسکے، پہلے ہاف میں میکسیکو کی تیز رفتاری نے برازیلین فٹبالر کو مشکل میں دال دیا تھا۔
تاہم پہلے ہاف کے آخری لمحات میں برازیل نے میچ پر گرفت مضبوط کرنی شروع کی مگر اس کے کھلاڑی تمام تر کوششوں کے باوجود گول اسکور کرنے میں کامیاب نہ ہوسکے،برازیل کے تجربے کار اسٹرائیکر نیمار نے 55 ویں منٹ میں گول کرکے ٹیم کو ایک گول کی برتری دلادی۔کھیل کے 88 ویں منٹ میں برازیل کے روبرٹو نے گول کرکے ٹیم کی برتری 0-2 کردی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔
اسگول میں بھی نیمار کا کردار نمایاں رہا، ناک آؤٹ مرحلے کے اس دلچسپ مقابلے میں ریفری نے میکسیکو کو 4 اور برازیل کو 2 یلو کارڈ دکھائے۔یاد رہے کہ میکسیکو نے اپنے پہلے میچ میں دفاعی چیمپئن جرمنی کو شکست سے دوچار کیا تھا،برازیل متواتر 13 ورلڈ کپس سے پہلے راؤنڈ سے ناک آؤٹ راؤنڈ تک پہنچا ہے جو کہ سب سے زیادہ ہے۔ دوسری جانب میکسیکو کی ٹیم اس حوالے سے دوسرے نمبر پر ہے وہ سات بار ناک آؤٹ ا سٹیج پر پہنچی ہے۔
آٹھ سال قبل 2 جولائی 2010 کو برازیل ورلڈ کپ کا میچ ہارا تھا اور اس میچ میں برازیل کو برتری حاصل تھی۔ یہ کوارٹر فائنل میچ تھا جس میں ہالینڈنے برازیل کو دو ایک سے شکست دی تھی، برازیل کے ہاتھوں ناکامی کے بعد میکسیکو کے حامی تماشائیوں کے ساتھ ان کے کھلاری بھی روپڑے، برازیلین حامیوں نے جیت کے بعد بھر پور جشن منایا۔روس میں میچ دیکھنے کے لئے آئے برازیلین تماشائی رات گئے تک ماسکو اور دیگر شہروں میں سڑکوں پر رقص کرتے ہوئے دکھائی دئیے۔
دریں اثناء پری کوارٹر فائنل میں میزبان روسی ٹیم کی جیت پرمداحوں کاجوش وخروش کا طوفان دوسرے روز بھی جاری رہا، روسی مداح رات بھر خوشی سے جھومتے گاتے اور ناچتے رہے ۔ان منچلوں نے ماسکو کے ریڈ اسکوائر پر بھی جشن منایا۔