کوٹ مومن ( خواجہ آصف ) سرگودھا میں مختلف امیدواروں میں سخت مقابلے کی توقع ہے۔بیرسٹر محسن شاہنوازرانجھا این اے89سے مسلم لیگ ن کے نامزد ٹکٹ ہولڈر ہیں اور رانجھا برادری سے تعلق رکھتے ہیں مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر مسلسل تیسری مرتبہ قومی اسمبلی کا الیکشن لڑرہے ہیں پہلے الیکشن میں ناکام رہے دوسرے میں کامیاب ہوئے اب تیسرے الیکشن میں ہیں موجودہ الیکشن میں پوزیشن کافی مضبوط دکھائی دیتی ہے اور کامیابی کے امکانات بھی زیادہ ہیں ضلعی صدر ن لیگ سرگودھا اور ممبر ایگزیکٹو کمیٹی پاکستان مسلم لیگ ن چوہدری شاہنوازرانجھا کے فرزند ہیں اور حلقہ میں الیکشن کمپین کیلئے انتھک محنت کرتے دکھائی دیتے ہیں۔اسی حلقے سے اسامہ غیاث میلہ پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈر ہیں سابق ایم این اے چوہدری غیاث احمد میلہ مرحوم کے سپوت ہیں جو کہ2002 کے الیکشن سے جیت کر قومی اسمبلی کے ممبر بنے تھے اور انکی وفات کے بعد بطور امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 89 سامنے آئے ہیں الیکشن میں نووارد ہیں لیکن خاندانی سیاست کا ایڈوانٹیج حاصل ہے حالات واقعات کے مطابق اپنے مدمقابل محسن شاہنوازرانجھا سے مضبوط مقابلہ کرسکتے ہیں ۔ چوہدری اسلم مڈھانہ امیدوار پاکستان پیپلز پارٹی ہیں۔میاں مناظر علی رانجھا مسلم لیگ ن کےپنجاب اسمبلی 74سے مسلم لیگ ن کے ٹکٹ ہولڈر ہیں رانجھا برادری سے تعلق رکھتے ہیں اورسابق ڈپٹی سپیکر پنجاب اور وزیر کالونیز رہ چکے ہیںن لیگ سے پیپلز پارٹی اور ق لیگ کے بعد اب ن لیگ میں دوبارہ شمولیت اختیار کی ہے ۔مہرانصر اقبال پاکستان تحریک انصاف کے حلقہ پی پی74سے ٹکٹ ہولڈر اور ضلعی صدر ہیں انکی جیت کے امکانات بھی کافی روشن نظر آتے ہیں۔میاں مظہر علی رانجھا پیپلز پارٹی پاکستان کے ٹکت ہولڈر ہیں گزشتہ الیکشن میں آزاد حیثیت سے الیکشن لرے لیکن ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ۔