• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عید اور پھر عید کے بعد کی مصروفیات کے بعد اب کہیں جاکر کچھ فراغت ملی ہوگی۔ تو کیوں نہ آج شام کی چائے کے ساتھ کچھ ہلکا پھلکا سا اہتمام کرلیا جائے، تو لیجیے، اہتمام کے لیے تراکیب حاضر ہیں۔جھٹ پٹ بنائیں اور اہلِ خانہ کے ساتھ مل بیٹھ کر خُوب لطف اندوز ہوں۔

چکن فجیتا رول

شام کی چائے. . . اور چکن، ویجی ٹیبل رولز

اجزاء:چکن(سینے کا پیس)آدھا کلو،نمک ایک چائے کا چمچ، سُرخ مرچ ایک چائے کا چمچ، سفید زیرہ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ، لیموں کا رس چار کھانے کے چمچ، شملہ مرچ دو عدد، ہری پیاز دو عدد، ٹماٹر دو عدد، پراٹھے چار عدد،گارلک سوس حسبِ ضرورت اورمایونیز آدھا کپ۔

ترکیب:چکن دو حصّوں میں کاٹ لیں۔پھر اس میں لیموں کا رس، نمک،سُرخ مرچ اور زیرہ مکس کرکے 30منٹ کے لیے میری نیٹ کرلیں۔ایک پیتلی میں چکن فرائی کریں، جب براؤن ہوجائے، تو اس کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کرلیں۔اب پیاز، شملہ مرچ اور ٹماٹر (ان دونوں اجزاء کے بیج نکال دیں)لمبائی میں کاٹ لیں۔ جس پیالے میں چکن میری نیٹ کی تھی، اسی میں چکن،سبزی،مایونیزڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور پراٹھے پر پہلےگارلک سوس لگا کر اس پر چکن کا آمیزہ رکھیں، پھر رول کردیں۔لیجیے، چکن فجیتا رولز تیار ہیں۔

ویجی ٹیبل رول

شام کی چائے. . . اور چکن، ویجی ٹیبل رولز

اجزاء:رول پٹیاں دو درجن، گاجردو عدد، شملہ مرچ دو عدد، ہری پیاز چار عدد، نوڈلز(اُبال لیں)ایک کپ، بند گوبھی(کٹی ہوئی)ایک کپ، کالی مرچ ایک چائے کا چمچ، سرکہ دو کھانے کے چمچ، سویا سوس دو کھانے کے چمچ، کارن فلور دو کھانے کے چمچ، انڈے (صرف سفیدی پھینٹ لیں)دو عدد اور تیل۔

ترکیب:بند گوبھی، گاجر، شملہ مرچ اور پیاز باریک کاٹ کر فرائی کرکے الگ باؤل میں نکال لیں اور اس میں نمک، کالی مرچ اور نوڈلز ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں۔ اب اس آمیزے کو رول پٹیوں میں بھر کر، کنارے انڈے کی سفیدی سے بند کردیں۔ گرم تیل میں فرائی کرکے تازہ، خستہ رولز گھر والوں کو کھلائیں اور خود بھی کھائیں۔

(آنسہ فرخندہ، ماتلی)

تازہ ترین
تازہ ترین