پاکستان پیپلز پارٹی کے الیکشن سیل کے سربراہ تاج حیدر نے الیکشن کمیشن کی کارکردگی پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا۔
ان کا کہنا ہے کہ پی پی پی کی جانب سے الیکشن کمیشن کو تحریر کردہ خطوط پرتاحال کوئی اقدام نہیں اٹھایا گیا۔
الیکشن کمیشن کا رویہ غیر جمہوری عناصر کو تقویت دے رہا ہے۔
تاج حیدرکا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کی موجودہ کارکردگی اور شفاف انتخابات پر سوالیہ نشان ہے۔
تاج حیدر ڈی جی ایف آئی اے کے خلاف تحریر خطوط اور ثبوت پر الیکشن کمیشن نے کوئی اقدام نہیں اٹھایا۔