راولپنڈی ( آن لائن ) لاہور ہائیکورٹ انسدادمنشیات کی عدالت کو حکم دے کہ حلقہ این اے 60 میں مسلم لیگ ( ن ) کے امیدوار کیخلاف 500 گرام ایفی ڈرین کی اسمگلنگ کے مقدمے کا فیصلہ 24 جولائی سے قبل کردیا جائے۔ راولپنڈی بینچ میں دائرشدہ درخواست میں پوچھا گیا کہ کیا ایفی ڈرین کی اسمگلنگ سے کسی امیدوار کی انتخابی صلاحیت میں کوئی اضافہ ہوتا ہے عدالت کو بتایا گیا کہ مذکورہ فوجداری مقدمہ 30 جون کو حتمی دلائل کی سماعت کیلئے مقرر تھا لیکن انسداد منشیات کی خصوصی عدالت کے جج سردار محمد اکرم خان نے امیدوار محمد حنیف عباسی کی انتخابی مہم کی خاطر مقدمہ 12 اگست تک ملتوی کردیا۔