• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیہ،2بڑے حریف حلیف بن گئے ،سیہڑ اوربھٹی خاندان میں صلح

لعل عیسن (نامہ نگار) ضلع لیہ کے 2 بڑے حریف گروپس حلیف بن گئے سیہڑ اور بھٹی گروپس میں 25 سالہ دیرینہ دشمنی کا خاتمہ ہوگیا تفصیل کے مطابق آزاد امیدوار حلقہ این اے 187 سردار بہادر احمدخان سیہڑ سردار سابق تحصیل ناظم سردار سجاداحمدخان سیہڑسابق ایم پی اے امیدوار حلقہ پی پی 281 سردار شہاب الدین خان سیہڑ امیدوار حلقہ پی پی 280 یوسی چئیرمین سردار محی الدین خان سیہڑ سردار ذوالفقارخان سیہڑ سردار ذوالفقار خان سیہڑ ایڈووکیٹ یوسی چئیرمین سردار فیروز علی خان سواگ سردار غلام عباس سواگ جلوس جس میں سیکڑوں افراد شامل تھے لیکر بھٹی ہاوس پہنچے جہاں پر رائے غلام عباس بھٹی رائے منیرعباس بھٹی سابق ایم پی اے امیدوار حلقہ پی پی 281 رائے صفدرعباس بھٹی رائے قیصرعباس بھٹی نے اپنے ہزاروں دوستوں کے ہمراہ استقبال کیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں سیہڑ گروپ اور بھٹی گروپ کی صلح پر عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔دونوں گروپس کے متحد ہونے پر ضلع لیہ کی سیاست کا نقشہ ہی بدل گیا۔ اس موقع پر رائے غلام عباس بھٹی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھٹی اور سیہڑ گروپس نے تمام رنجشیں جوکہ ہمارے درمیان کچھ لوگوں نے پیدا کی تھیں ختم ہوگئی ہیں ۔سردار بہادر احمدخان سیہڑ نے کہا حاجی ریاض حسین بھٹی اور ہمارے بزرگوں کی آپس میں محبت کا رشتہ تھا لیکن کچھ لوگوں نے دونوں خاندانوں میں دوریاں پیدا کردی جسکی وجہ سے کئی سالوں سے آپس میں حریف بن کر رہے ۔مشترکہ دوستوں کی کوششوں سے آپس میں دونوں خاندانوں کے ہرقسمی تمام سیاسی اختلافات سماجی اختلافات کا خاتمہ ہوگیا ہے ۔ آئندہ کی سیاست اور آئندہ کے سماجی معاملات مشترکہ نمٹائیں گے۔
تازہ ترین