• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم "مشن امپاسیبل-فال آؤٹ"کی نئی جھلکیاں جاری


ہالی ووڈ کے مشہور و معروف اداکار ایک بار پھر مشن امپاسیبل پر روانہ ہوگئے ہیں۔

ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپورہالی ووڈ بلاک بسٹر فلم سیریز مشن امپاسیبل کی چھٹی فلم مشن امپاسیبل -فال آؤٹ کی نئی جھلکیاں جاری کردی گئی ہیں۔

فلم

کرسٹوفر میک کوئیرے کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم میں اداکار ٹام کروز ہیرو کے روپ میں ایک مرتبہ پھر نامکمل مشن کی تکمیل کرتے دکھائی دینگے۔

فلم کی کاسٹ میں ٹام کروز،ریبیکا فرگوسن،ونگ رہیمز،سیمون پیگ،مچل موناگھن،سیان ہیرس،ہینری کیول اور ونیسا کربے سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔

فلم پیراماؤنٹ پکچرز کے بینر تلے 27جولائی کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

تازہ ترین