• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شریف خاندان کا تکبر ختم ہوا ،پرویز الٰہی

 شریف خاندان کا تکبر ختم ہوا ،پرویز الٰہی

سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور ق لیگ کے مرکزی رہنما چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ شریف خاندان کی فرعونیت اور تکبر ختم ہوا ۔

گجرات میں انتخابی اجتماع سے خطاب میں پرویز الٰہی نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹائون کیس میں بھی ان کو بڑی سزا ہونی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شریفوں نے ملک کو اس طرح چلایا جیسے کوئی صنعت بھی نہیں چلاتا ،اللہ نے موقع دیا تو رکے ہوئے کام دوبارہ شروع کریں گے ۔

ق لیگی رہنما نے یہ بھی کہا کہ شریف خاندان اپنے اعمال کےباعث اس حال میں ہے،عوام 25جولائی کو کرپٹ عناصر کا خاتمہ کردیں گے۔

تازہ ترین