فرانسیسی صدر نے اسرائیل کے خلاف سخت موقف اختیار کرنے کا اشارہ دے دیا
فرانس کے صدر میکرون نے کہا ہے کہ اسرائیل غزہ میں امداد روکے رکھتا ہے تو اس کے خلاف سخت موقف اختیار کرسکتے ہیں۔ انھوں نے ان خیالات کا اظہار سنگاپور کے وزیر اعظم لارنس وونگ کے ساتھ سنگاپور میں مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کیا۔