لیہ(نمائندہ جنگ)ضلع لیہ کی 36سالہ تاریخ میں پہلی بار ضلع لیہ کے دو قومی اور پانچ صوبائی حلقوں میں سے کل 7خواتین امیدوار جنرل الیکشن میں حصہ لے رہی ہیں، ضلع لیہ کے کل 87امیدواروں میں سے سب سے زیادہ پڑھی لکھی حلقہ پی پی 280کی امیدوارثوبیہ انعام نکلیں، کل سات خاتون امیدواروں میں سے 5خواتین گریجویٹ ، تفصیل کے مطابق 1982میں بننے والے ضلع لیہ میں اب تک کسی ایک الیکشن میں بھی کسی خاتون نے جنرل الیکشن میں حصہ نہیں لیا یہ پہلی بار ہو رہا ہے کہ جنرل الیکشن میں کل 7خاتون امیدوار حصہ لے رہی ہیں جن میں سے سب سے زیادہ پڑھی لکھی خاتون حلقہ پی پی 280کی ثوبیہ انعام جو کہ ایم فل انگریزی نکلیں جبکہ این اے 188کی امیدوار کلثوم خالق ایم بی اے ،ایل ایل بی ہیں جبکہ اسی حلقہ میں سے ثوبیہ رمضان بھی ایم اے انگریزی ہیں ،حلقہ این اے 187سے شہناز بہادر خان بھی گریجویٹ نکلیں، جبکہ حلقہ پی پی 282میں زاہد بی بی مڈل پاس،پاکستان تحریک انصاف کی ٹکٹ ہولڈر سعیدہ بیگم میٹرک پاس ، شمائلہ ارم ایم اے اور ریحانہ اعجاز بھی ایم اے پاس نکلیں ۔ دیکھنا یہ ہو گا کہ25جولائی کو کون سی خاتون امیدوار الیکشن میں جیت پاتی ہیں۔