• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ووٹ کاسٹ کرنے کیلئے قیدیوں کا درخواستیں جمع کرنے کا سلسلہ جاری

لاہور(خبرنگارخصوصی)عام انتخابات 2018 میں قیدیوں اور معذور افراد کا ووٹ کا حق استعمال کرنے کے لیے درخواستیں سیشن کورٹ جمع ہونے کا سلسلہ جاری۔53 قیدیوں نے آر اوز اور 6 معذور افراد کی درخواستیں موصول ہوئی۔ عام انتخابات 2018 میں ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے قیدیوں اور معذور افراد کی درخواستوں جمع کروانے کا سلسلہ 10 جولائی تک جاری رہے گا۔لاہور کے 14 آر اوز کو 53 قیدیوں کی ووٹ کاسٹ کرنے کی درخواستیں وصول ہوچکی ہیں۔درخوست گزاروں کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عام انتخابات 2018 میں ووٹ کا حق استعمال کرنا چاہتے ہیں ۔آر او پوسٹل بیلٹ پیپرز جاری کرنے کا حکم دے۔تمام درخواستوں کو کارروائی کے لیے مختلف حلقوں کے آر اوز نے اپنے پاس رکھ لی ہیں۔10 جولائی کے بعد فوج کی نگرانی میں آر اوز متعلقہ افراد کو پوسٹل بیلٹ پیپرز جاری کریں گے۔جو کہ 22 جولائی تک ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد الیکشن کمیشن کو ارسال کر دیئے جائیں گے۔قیدیوں اور معذور افراد کی جانب سے درخواستیں جمع کروانے کا سلسلہ 4 جولائی سے شروع ہوا تھا۔
تازہ ترین