کوئٹہ(پ ر)جمعیت علماء اسلام نظریاتی کے سیکرٹری اطلاعات حاجی سید عبدالستار شاہ چشتی‘ پشین کے امیر مولانا محمد انور امیدوار پی بی 18 ٹھیکیدار حاجی حیات اللہ کاکڑ‘ امیدوار پی بی 19 پشین حاجی میر جلات اور مولوی عبدالرحمٰن نے کہا ہے کہ جمعیت نظریاتی تمام اقوام کو ایک پلیٹ فارم پر یکجا کرنے کی قائل ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشین میں دفتر اور مختلف پروگرامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پشین کے عوام پینے کے پانی‘ بجلی‘ گیس ‘ سڑکوں‘ علاج و معالجہ اور تعلیم سمیت دیگر تمام سہولیات سے محروم ہیں عوام کا دارومدار زراعت پر ہے پشین میں بجلی کی 24 گھنٹوں میں تین سے چار گھنٹے کم وولٹیج کے ساتھ فراہمی سے زراعت تباہ ہوچکی ہے اورتمام زرعی علاقے کھنڈرات کا منظر پیش کررہے ہیں جمعیت نظریاتی عوام کی بلا امتیاز خدمت کو جاری رکھے ہوئے ہے۔