ملتان(سٹاف رپورٹر) عمران خان نے سب سے پہلے میاں نواز شریف کو چور کہا اور ایک طویل جدوجہد کے بعد ریاستی اداروں کو مجبورکر دیا کہ وہ اصل حقائق سامنے لائیں اور اس کرپٹ خاندان کا اصلی چہرہ قوم کے سامنے بے نقاب کریں شریف خاندان کے خلاف احتساب عدالت کا فیصلے نے عمران خان کے موقف پر صداقت کی مہر ثبت کر کے انہیں قوم کے سامنے سرخرو کر دیا۔ ان خیالات اظہار پی ٹی آئی کے نامزد امید وار این اے 155ملک عامر ڈوگر نے یوسی 35طارق آباد میں ایک کارنر میٹنگ سے خطاب کے موقع پر کیا جس کا اہتمام انصاف سپورٹس اینڈ کلچر فورم جنوبی پنجاب کے صدر عامر انور قریشی کیا تھا۔