• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تہران میں رات سے جاری حملوں کا سلسلہ مکمل، اسرائیلی فوج

— تصویر بشکریہ اے ایف پی
— تصویر بشکریہ اے ایف پی

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ تہران کے قلب میں رات سے جاری حملوں کا سلسلہ مکمل کرلیا گیا۔

اسرائیلی فوج کے مطابق تہران میں میزائل پروڈکشن کی متعدد انڈسٹریل سائٹس کو نشانہ بنایا گیا۔

صہیونی فوج کا کہنا ہے کہ رات بھر میں ایران پر کیے گئے حملوں میں درجنوں فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔

صہیونی فوج کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایران میں ریسرچ اینڈ ڈیویلپمنٹ آف نیوکلیئر ویپنز پروجیکٹ کے ہیڈکوارٹرز کو بھی نشانہ بنایا۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے تہران پر کیے گئے حملوں میں 60 سے زائد لڑاکا طیاروں نے حصہ لیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید