• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں تین افرادجان کی بازی ہارگئے

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں تین افرادجان کی بازی ہارگئے۔تھانہ ائرپورٹ کے علاقہ میں ٹریفک حادثہ میں زخمی ہونے والانامعلوم شخص دم توڑگیا۔پولیس کے مطابق تھانہ ائرپورٹ کے علاقہ رحیم آبادپل پر5جون کوایکسیڈنٹ میں زخمی ہونے والانامعلوم شخص اتوارکوہسپتال میں چل بساجس کی لاش ہسپتال کے مردہ خانہ میں رکھوادی گئی ہے ۔تھانہ وارث خان کے علاقہ کالج روڈپرطوطے چڑیوں کی خریدوفروخت کاکام کرنے والا45سالہ شخص عاطف ولدنظام دین اپنے کمرے میں مردہ پایاگیاپولیس کے مطابق اس کاتعلق نوشہرہ روڈگلی نمبر9گوجرانوالہ سے تھااس کے ورثانے اس کی موت کوطبعی قراردے کرکسی قسم کی قانونی کارروائی کرانے سے انکار کر دیا۔ ادھر تھانہ کینٹ کے علاقہ میں ایک 60سالہ شخص دم توڑ گیا پولیس نے ایک ڈیڈباڈی ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال منتقل کردی مرنیوالے کاتعلق کوہاٹ سے بتایاجاتاہے ۔
تازہ ترین