لاہور (آئی این پی)مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما وسینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف پہلی مرتبہ چوہدری نثار پر جنرل (ر) ظہیر الاسلام کوفیئر ویل (الوداعیہ)دینے پر برہم ہوئے، نواز شریف نے کہا ہمارے خلاف دھرنا کروانے والے کو کیوں شیلڈ دی، ن لیگ فوج سے نہیں لڑتی‘ ہمیں کچھ فوجیوں کے سیاست کرنے پر اعتراض ہے‘قمرالاسلام کے ساتھ نیب کی نہیں چوہدری نثار کی مخالفت ہے، قمرالاسلام کو گرفتار کر کے چوہدری نثار کو فائدہ پہنچایا گیا‘جو باتیں نواز شریف سے چوہدری نثار نے منوانے کی کوشش کی وہ چونکہ نہیں مانی گئیں اس لیے ان کے خلاف فیصلہ آیا۔ اتوارکو ایک ٹی وی انٹرویومیں پرویز رشید نے کہا کہ نواز شریف کے خلاف فیصلہ عدالتی نہیں سیاسی ہے، یہ اقامہ ٹو ہے اور نواز شریف کو بات نہ ماننے کی سزا ملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جن فیصلوں کو شک کی نظر سے دیکھا جاتا ہے ان فیصلوں کے پیچھے ہاتھ تلاش کیے جاتے ہیں۔ چوہدری نثار کہہ رہے ہیں کہ نواز شریف کو کچھ باتیں نہ ماننے کی سزا دی گئی ہے۔