نیب نے سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف بدعنوانی اور اربوں روپے کی کرپشن کے کیس میں ان کے بیٹے ،بیٹی اور داماد کو طلب کرلیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق نیب راولپنڈی نے سابق صدر کے بیٹے بلال،بیٹی عائلہ اور داماد عاصم کو 11جولائی کو طلب کیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق اس حوالے سے نیب نے پرویز مشرف کے بچوں کو سمن بھی بھیج دیا ہے ۔
سابق صدر کی فیملی کو تفتیشی افسر ملک زبیر نے طلب کیا ہے تاکہ معاملے کی تحقیقات کی جائیں۔
ذرائع کے مطابق اس سے قبل نیب نےپرویز مشرف اور ان کی اہلیہ صہبا مشرف کو 10جولائی کو طلب کررکھا ہے ۔
ذرائع کے مطابق سابق صدر اور آرمی چیف پر آمدن سے زائد اربوں روپے اثاثے بنانے کا الزام ہے۔
ان کے خلاف کرنل (ر) انعام الرحیم ایڈووکیٹ نے درخواست دی تھی ۔