• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گھوٹکی فیڈر کی بحالی کے کام کا آغاز، 10 لاکھ ایکڑ اراضی سیراب ہوسکے گی

اوباڑو (نامہ نگار)مینیجنگ ڈائریکٹر سندھ ایری گیشن اتھارٹی (سیڈا) سندھ آفتاب آفندی نے اوباڑو کے قریب گھوٹکی فیڈر کے سب سے بڑے منصوبے کا معائنے کے دوران صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ورلڈ بینک کے تعاون سے اوباڑو کے قریب گھوٹکی فیڈر کی اصلی حالت میں بحالی کا منصوبہ شروع کیا گیا ہے جس پر دو ارب نوے کروڑ روپے لاگت آئے گی انہوں نے بتایا کہ یہ زیرو سے 127آر ڈی تک ریگیولیٹروں کی تبدیلی اور جو کینال چوک ہوچکے ہیں انہیں از سر تعمیر و مرمت کے ساتھ ساتھ پوری کینال کی ازسر نو بحالی کی جائے گی انہوں نے بتایا کہ گڈو بیراج سے نکلنے والی ضلع کی سب سے بڑی گھوٹکی فیڈر کینال دس لاکھ کیوسک پانی کی کینال بنائی گئی تھی مگر گذرتے وقت کے ساتھ یہ کینال اپنا اصلی وجود کھو چکی ہے جس میں اس وقت پانچ سے چھ ہزار کیوسک پانی کا گذر ہے ضلع گھوٹکی کی سب سے بڑی کینال کی بحالی سے نہ صرف دس ہزار کیوسک پانی کی روانی ممکن ہو سکے گی بلکہ اس کے ساتھ ٹیل کے آباد گاروں کو پانی بھی آسانی سے میسر آسکے گا اور دس لاکھ ایکڑر زمین سیرات ہوگی اور ملکی معیشت کے ساتھ ساتھ کاشتکاروں کی خوشحالی بھی ممکن ہوسکے گی انہوں نے بتایا کہ محکمہ آبپاشی نے لاہور کی نامور کمپنی کو ٹھیکہ دیا گیا ہے جو گھوٹکی فیڈر اور اس سے نکلنے والے کینالوں کو درست کرے گی اس منصوبے سے علاقے میں خوشحالی کے ساتھ ساتھ مقامی لوگوں کو روزگار بھی ملے گا۔
تازہ ترین