شورکوٹ(رائے ایاز اکبر) حلقہ این اے116 حلقہ پی پی 128.129.130پر مشتمل ہے اس حلقہ میں34 یونین کونسلز ہیں اس حلقہ میں صاحبزادہ محمد امیر سلطان( پی ٹی آئی ) ‘ محترمہ صائمہ اختر بھروانہ ( آزاد) ‘ امیر عباس خان سیال ( آزاد ) ‘آصف معاویہ سیال ( آزاد) کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہو گا جب کہ اس حلقہ میں تحریک لبیک یارسول اللہ کے امیدوار حافظ محمد رمضان اور پاکستان پیپلز پارٹی کے ناصر عباس چیلہ ‘ عوامی راج پارٹی کے نذر عباس خان سیال الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں جب کہ پی پی 128میں پی ٹی آئی کے غضنفر عباس قریشی ‘ مہر خالد محمود سرگانہ آزاد امیدوار ‘ آزاد امیدوار محمد آصف معاویہ سیال کے درمیان مقابلہ ہو گا جب کہ تحریک لبیک کے مہر ظہور سپراء ‘ آزاد امیدوار میاں ظہور ساجد بھی الیکشن میں حصہ لے رہیں حلقہ پی پی129میں پی ٹی آئی کے میاں محمد آصف کاٹھیہ ‘ آزاد امیدوار قمر حیات کاٹھیہ ‘ آزاد امیدوار میاں مادھو لعل حسین ‘ آزاد امیدوار خالد غنی چوہدری ‘ علی عباس کملانہ ‘ چوہدری شہباز تگہ کے درمیان مقابلہ ہو گا حلقہ پی پی 130 پی ٹی آئی کے رانا شہباز احمد خان ‘ آزاد امیدوار عون عباس خان سیال ‘ عوامی راج پارٹی کے امیدوار نذر عباس خان سیال کے درمیان مقابلہ ہو گا مخدوم سید فیصل صالح حیات جو کہ این اے114سے پاکستان پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں انہوں نے اپنے پینل میں این اے 116سے امیر عباس خان سیال ‘ پی پی 125سے فیصل حیات جبوآنہ ‘ 130سے عون عباس سیال ‘ 129سے میاں قمر حیات کاٹھیہ کو شامل کیا ہے شہباز تگہ ایم ایم اے کے ٹکٹ سے الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں جب کہ صاحبزادہ نذیر سلطان گروپ نے این اے116صاحبزادہ محمد امیر سلطان ‘ این اے114س صاحبزادہ محوب سلطان ‘ پی پی129 سے میاں محمد آصف کاٹھیہ ‘ 130سے رانا شہباز احمد خان ‘ 128سے غضنفر عباس قریشی کو پینل میں شامل کیا ہے امیدواروں میں جوڑ تھوڑ جاری ہے اور اپنی اپنی کامیابی کے دعوے کر رہے ہیں مگر اصل فیصلہ 25جولائی کو ہو گا کہ کامیابی کس کا مقدر ہو گی ۔