• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھائی لینڈ:غار میں پھنسےباقی بچوں کو نکالنے کیلئے آپریشن


تھائی لینڈ میں غار سے نکالے گئے 8 بچوں کی صحت اچھی ہے،تمام بچوں کو ایک ہفتے تک اسپتال میں رکھا جائے گا،غار میں باقی بچ جانے والے چار بچوں اور کوچ کو نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن جا ری ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:

غارمیں پھنسے تھائی بچوں کوفیفا نے ورلڈ کپ میں مدعو کر لیا

دو ہفتے تک غار میں پھنسے رہنے والے آٹھ بچوں کو باحفاظت باہر نکالا جاچکا ہے ،تھائی طبی حکام کے مطابق غار سے نکالے گئے تمام 8 بچوں کی صحت اچھی ہے،معائنے کے دوران بچوں کے خون میں انفیکشن کی نشاندہی ہوئی ہے۔

جونیئر فٹ بال ٹیم کے چار بچوں اور کوچ کو باہر نکالنے کیلئے ریسکیو ٹیم نے تیسرے دن کا آپریشن شروع کردیا ہے۔حکام کے مطابق انھیں بہت جلد باہر نکال لیا جائے گا۔

تازہ ترین