• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


سینٹرل لندن میں واقع سینٹ جیمز پیلس کے رائل چیپل میں شہزادہ لیوئس کو شاہی روایات کے مطابق مسیحی بنانے کی رسم ادا کی گئی۔

شاہی خاندان کی مذہبی تقریب میں شرکت

اس موقع پر شہزادہ لیوئس پیدائش کے بعدپہلی بار عوام کے سامنے آئے۔

برطانوی تخت و تاج کے نئے وارث اور شہزادہ ولیم اورشہزادی کیٹ کے اس تیسرے بچے لیوئس کے کرسچین نام رکھنے کی شاہی رسم سینٹ جیمز پیلس کے رائل چرچ میں ادا کی گئی۔

شاہی خاندان کی مذہبی تقریب میں شرکت

سینٹرل لندن میں واقع سینٹ جیمز پیلس کے رائل چیپل میں شہزادہ لیوئس کو شاہی روایات کے مطابق مسیحی بنانے کی رسم ادا کی گئی، اس موقع پر شہزادہ لیوئس پیدائش کے بعد پہلی بار عوام کے سامنے آئے۔

شاہی خاندان کی مذہبی تقریب میں شرکت

ننھا شہزادہ اپنے والد شہزادہ ولیم اور والدہ شہزادی کیتھرین میڈیلٹن کی گود میں سوتا ہوا نظر آرہا تھا۔شہزادہ لیوئس نے بپتسمہ پر حسبِ روایت ہاتھ سے تیار کردہ کریم رنگ کا سلک اور ساٹن کا 'کرسچننگ گاؤن پہن رکھا تھا۔

شاہی خاندان کی مذہبی تقریب میں شرکت

رائل چیپل میں ادا کی جانے والی بپتسمہ کی تقریب ذاتی نوعیت کی تقریب تھی جس میں صرف قریبی مہمانوں کو مدعو کیا گیا تھا۔

شاہی خاندان کی مذہبی تقریب میں شرکت

شاہی خاندان سے ننھے شہزادے کی پڑدادی ملکہ الزیبیتھ، چچا شہزادہ ہیری اور شہزادی میگھن ، دادا چارلس اور دادی کمیلا نے شرکت کی جبکہ شہزادی کیتھرین میڈیلٹن کے اہل خانہ میں انکی بہن پیپا میڈلٹن بھی تقریب میں شامل تھے۔

تازہ ترین