اسلام آباد (نمائندہ جنگ)عدالت عظمی میںʼʼ این آر او کے ذریعے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچانے سے متعلق زیر سماعتʼʼ مقدمہ میں مسول علیہ پرویز مشرف نے اپنا تحریری جواب جمع کرادیا ہے ،جس میں ان کی جانب سے این آر او کے اجراء کو قانونی قرار دیا گیا ہے، پرویز مشرف کی جانب سے منگل کے روز جمع کروائے گئے جواب میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ این آر او قومی مفاد، سیاسی انتقام کے خاتمے اور انتخابی عمل کو صاف ،شفاف بنانے کیلئے کیا گیا تھا اور اس کے اجرا میں کوئی بدنیتی اور مفاد شامل نہیں تھا،جواب میں مزید کہا گیا ہے کہ این آر او اس وقت کے حالات کو مدنظر رکھ کرجاری کیا گیا تھا اور اس کے اجراء کی ایڈوائس اس وقت کے وزیراعظم نے کی تھی ، جس پر ملکی مفاد کو مد نظر رکھتے ہوئے میں نے دستخط کیے تھے ،، اس وقت کیے گئے اقدامات قانون کے مطابق تھے لہذا این آر او سے متعلق درخواست خارج کی جائے۔