• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مخصوص مقا مات کے سوا کسی جگہ پر سیاسی جلسہ کی اجا زت نہیں دی جائیگی،ڈ پٹی کمشنر

راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے)ڈ پٹی کمشنر را ولپنڈی ڈا کٹر عمر جہا نگیرنے کہا ہے کہ الیکشن کے شفاف و غیر جا نبدارانہ انعقا د کے لئے الیکشن کمیشن آ ف پا کستان کی جانب سے جا ری ضا بطہ اخلا ق پر عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں ممانعت شدہ تشہیری مواد کے خلا ف سر گر م عمل ہونے کے ساتھ ساتھ سیا سی جلو س کے انعقاد کے لئے خصو صی مقامات مختص کئے گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مخصوص مقا مات کے سوا کسی جگہ پر جلسہ یا سیا سی جلوس کی ہر گز اجا زت نہیں ہے اورخلاف ورزی کر نے والوں کے خلاف سخت قا نو نی کا روا ئی عمل میں لائی جائے گی۔ ایڈ یشنل ڈ پٹی کمشنر(جنرل) سا رہ حیات نے مختص شدہ مقامات کی تفصیلا ت سے آگاہ کر تے ہو ئے کہا کہ را ولپنڈی میںاین اے60 و پی پی11 کے لئے گلز ار قا ئد پا رک اوربے نظیر بھٹو ائر پو رٹ کینٹ کے سامنے گرا ئو نڈمختص کئے جا ر ہے ہیں۔این اے59 اور پی پی13 کے لئے ہا ئی کو رٹ روڈٖ گرا ئونڈنز د کار چوک اور گرا ئو نڈ اے آر ایل مو ر گاہ اسی طرح این اے61 اور پی پی14 کے لئے ڈ ھوک سیداں گرا ئونڈ، لا لکڑتی عید گاہ، ہا رلے سٹر یٹ گرا ئونڈاورآدرہ پا رک مختص کئے گئے ہیں۔ پی پی15- کے لئے عید گاہ آلہ آباد کینٹ، این اے62 اور پی پی16 کے لئے کمرشل ما ر کیٹ پا رک اوپی پی۔17 کے جلسے لیا قت باغ میں منعقد کئے جا سکیں گے۔این اے ۔57،پی پی ۔06 کوٹلی ستیا ں کے لئے کر کٹ سٹید یم نزد کو ر نمنٹ ہا ئی سکول کو ٹلی ستیاں، اوپن لینڈ نزد گھوڑا چوک، گرا ئونڈ نز د گو ر نمنٹ ہا ئی سکول کروڑ، گرا ئونڈ نزد بوا ئز ہا ئی سکول ڈ ھا ندا اور مری کے لئے شوالہ سپور ٹس کمپلیکس مری، کر کٹ گرائو نڈ نزد پی سی بھو ربن، لو ئر ٹو پہ چو ک اور گلہرہ گلی نیو مری کار پا ر کنگ ایریا مختص کیا گیا ہے۔اسی طر ح این اے ۔57،پی پی ۔ 07کہوٹہ کے لئے اوپن سپیس نزدگو ر نمنٹ گر لز ہائی سکول کہو ٹہ، ناڑہ کا پرہ، سپو رٹس گرا ئونڈ کہو ٹہ اور کے آر ایل چیک پو سٹ کے سامنے کی جگہ مختص کی گئی ہے۔ گو جر خان میں این اے ۔58،پی پی ۔08کے لئے چلڈ رن پا رک ہائوسنگ سکیم نمبر1 اور سرور محمد حسین شہید سٹیڈیم اور پی پی۔ 09کے لئے مند رہ پڑا ئو کو مختص کیا گیا ہے۔این اے ۔58،این اے ۔57،پی پی ۔10 کلر سیدا ںکے لئے سپو ر ٹس گرائونڈبھکرال کلر سیداں کو سیا سی جلسوں کے لئے مختص کیا گیا ہے۔ٹیکسلا میں این اے ۔63،پی پی ۔19کیلئے احا طہ گرا ئو نڈ نزد ایچ ایم سی ٹیکسلا، و حدت کا لونی ٹیکسلا کینٹ کو جبکہ پی پی۔20 کے لئے خان الیاس گرا ئونڈ نزد نواب آباد واہ کینٹ اور جی بی گرا ئونڈنز د بیریئر نمبر03واہ کینٹ کو مختص کیا گیا ہے۔
تازہ ترین